کولگام (کے پی ایس) :کھڈونی کولگام میں اتوار کی علی الصبح جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان ایک خونین معرکہ آرائی میں 3جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک جنگجو کانسٹیبل سلیم احمد کو اغوا کرنے اور ابدی نیند سلا دےنے میں ملوث تھے ۔
ذرائع کے مطابق فوج کی 1آر آر ،90بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور وانی محلہ کھڈونی میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران یہاں موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر فائرنگ کی ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ ہوئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ میں لشکرطیبہ سے وابستہ3جنگجو جاں بحق ہوئے ،جنکی نعشیں پولیس نے اُس مکان کے ملبے سے برآمد کیں ،جو انکاﺅنٹر کو دوران تباہ ہوگیا تھا ۔جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت کی جارہی ہے ۔ (کے پی ایس)
Comments are closed.