بالائی ورکروں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے /پولیس
سرینگر21ٌؐ؍جولائی؍ جے کے این ایس ؍؍ سوپور اور پٹن میں عسکریت پسندوں کے تین بالائی ورکر اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار ۔ جے کے این ایس کے مطابق سوپور پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سوپور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ڈانگر پورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو سرگرم ’’اپر گراونڈ ‘‘ورکر جن کی شناخت تنویر احمد میر ولد عبدالقیوم اور تنویر احمد نجار ولد غلام حسن ساکنان براتھ کلان سوپور کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے ایک یو بی جی ایل گرنیڈ ، ایک میگزین، 15گولیوں کے راونڈ، 2میٹرک شیٹ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 2013/2018زیر دفعہ 7/25آرمز ایکٹ اور 13یو ایل اے ایکٹ کے تحت سوپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ادھر کل شام پلہالن پٹن میں ایک جنگجو کو گرنیڈ سمیت گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے عسکریت پسند کو جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.