ہندوستان اور پاکستانی فوجی پہلی مرتبہ ایک ساتھ حصہ لے رہی ہے
سرینگر/21جولائی: روس میں اگلے ماہ ہونے والی جنگی مشقوں میں ہندوستان اور پاکستان کی فوجی بھی ایک ساتھ حصہ لے رہی ہے ۔ دونوں ممالک کی فوج کی ایک ساتھ مشقیں کرنے پر اقوام عالم کی نظریں گڑھی ہوئی ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ریجنل اینٹی ٹررسٹ سٹریکچر آف شنگھائی نامی آرگنائزیشن کی جانب سے روس میں گلے ماہ مختلف ممالک کی فوجیں مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہے جن میں ہندوستان اور پاکستان کی فوجیں بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایک دوسرے کے خلاف بندوقوں کے دہانے کھولنے والی فوج مشترکہ طور پر ایک ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے ۔ روس میں ہونے والی شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن آف پیس کی جانب سے منعقد ہ ان مشقوں میں مختلف ممالک کی فوجیں جن میں چین، روس، کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کی فوجیں بھی شامل ہیں ۔ بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق بھارت کی بری اور بحری فوج کے 200جوان ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھی اسی تعداد میں اپنے فوجی جوانوں کو ان مشقوں میں حصہ لینے کیلئے بھیج رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور پاکستان کے اس اقدام کی اگرچہ سراہنا کی جارہی ہے تاہم دنیا بھر کی نظریں اس پر مرکوز ہونگی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کے کامیابی کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کم کرنے میں کافی مدد ملے گی ۔
Comments are closed.