امریکہ کی شمال کوریا پر سخت پابندیوں کی اپیل
امریکہ کی شمال کوریا پر سخت پابندیوں کی اپیل
واشنگٹن ،21 جولائی : امریکہ نے روس، چین سمیت دنیا کے تمام ممالک سے شمالی کوریا کی طرف سے مکمل جوہری ترک اسلحہ کئے جانے تک اس پر سخت پابندیوں کا دباؤ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کو غیر رسمی طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کیا اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ترک اسلحہ کے اپنے وعدے پر ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھانے کے باوجود اس پر لگائے گئے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی سختی سے عمل نہ کئے جانے کی شکایت کی۔
محترمہ ہیلی نے صحافیوں کو کہاکہ سال کے پہلے پانچ ماہ میں تیل پابندیوں کی 89 بار خلاف ورزی کی گئی۔ امریکہ کے پاس خلاف ورزی کرنے والے تمام بحری جہازوں کے فوٹو گراف موجود ہیں۔ محترمہ ہیلی نے کہا کہ اس ہفتے شمالی کوریا کے لیے ریفائنڈ تیل مصنوعات بھیجنے پر روک لگانے کے امریکی فیصلے کا اس کے قریبی ساتھی روس اور چین نے مخالفت کی۔
محترمہ ہیلی نے کہا’’ہم نے آج روس اور چین پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لیے مدد کرنا بند کرے اور شمالی کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے عمل کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کرے. اگر ہم اس میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ٹھوس کارروائی دیکھنا ہوگا اور اس وقت تک ہمیں اپنا سخت رخ برقرار رکھنا ہوگا‘‘۔
مسٹر پومپیو نے کہا کہ شمالی کوریا کو کوئلہ کی اسمگلنگ، کچھ ممالک میں شمالی کوریا کے عملے کی حاضری سمیت تمام پابندیوں کی خلاف ورزی کو روکنا ہوگا۔
رائٹر،
Comments are closed.