وادی میں گرمی کی شدت میں اگلے 24گھنٹوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات

22جولائی سے 25جولائی تک بیچ بیچ میں ہلکی بارشوں سے درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان

سرینگر/20جولائی:   وادی میں جھلسادینے والی گرمی میں مزید سختی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس دوران سرینگر میں جمعہ کے روز دن کا درجہ حرارت 22.7جبکہ کارات کا درجہ حرات 16ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس بیچ گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نوجوان اور بچے ندی نالوں اور دریاؤں میں دن بھر نہانے میں مصرور رہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں بڑھتی گرمی کی تپش میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید اضافہ کا امکان ہوسکتا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں 21جولائی کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ 22جولائی سے بیچ بیچ میں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی معمولی کمی آسکتی ہے ۔ اس دوران کہا گیا ہے کہ 23جولائی، 24اور 25جولائی تک درجہ حرارت میں گراوٹ آسکتی ہے ۔ اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میں آج دن کا درجہ حرارت سرینگرمیں 32.7قاضی گنڈ میں 29.4بٹوت میں 27ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوکرناگ میں 28.1ڈگری ،کپوارہ میں 28.1ڈگری ، پہلگام میں سب سے کم 26ڈگری سیلسیس رکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران جموں میں آج زیادہ سے زیادہ 33.7ڈگری ،بانہال میں 29.1اور بٹوت میں 27ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اور لہہ میں 24ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ وادی میں شدیت کی گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نوجوان اور بچے دن بھر ندی نالوں ، دریاؤں اور آبشاروں میں غوطہ خوری کرتے ہوئے نظر آئے ۔

Comments are closed.