مودی نے دی عوام کو رتھ یاترا کی مبارکباد

مودی نے دی عوام کو رتھ یاترا کی مبارکباد

نئی دہلی، 14 جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کے عوام کو بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا کی دل گہرائیوں سے مبارک باد دی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا-’’ بھگوان جگناتھ کی آشیرواد سے ہمارا ملک ترقی کی بلندیوں کو چھوئے۔ تمام ہندوستانی خوشحال ہو‘‘ْ۔
اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر لکھا’’مقدس رتھ یاترا کی دل سے مبارک باد۔ بھگوان جگناتھ ہمیں امن، خوشحالی اور اتحاد کی راہ پر لے جائیں۔ جئے جگن ناتھ! ‘‘
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی لوگوں کو رتھ یاترا کی مبارک باد دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اڑیسہ کی پوری میں ہر سال بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا نکلتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال اور دیگر مشرقی ریاستوں میں بھی یہ فیسٹول منایا جاتا ہے۔
یو این آئی،

Comments are closed.