پاکستان کے صدر، وزیر اعظم نے کی دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
پاکستان کے صدر، وزیر اعظم نے کی دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
اسلام آباد، 14 جولائی : پاکستان کے صدر ممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم رٹائرڈ جج ناصر الملک نے مستونگ اور بنوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔جمعہ کو ہوئے ان حملوں میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ریڈیو پاکستان کی ہفتہ کو جاری رپورٹ کے مطابق مسٹر حسین اور مسٹر ملک نے دھماکوں میں لوگوں کے مارے جانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کو سب سے بہتر طبی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے بلوچستان کے نگراں وزیر اعلی علاء الدین مري سے فون پر واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور انہیں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ بھیجنے کی ہدایات دیئے۔ پاکستان مسلح سیکورٹی فورس کی میڈیا یونٹ آئی ایس پی آر کے ڈائرکٹر جنرل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اہم جمہوری سرگرمی میں رخنہ ڈالنے کی غیر سماجی عناصر کی کوشش کامیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے الگ بیان جاری کرکے ان بزدلانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے۔
جاری،یو این آئی.
Comments are closed.