پانپور میں سڑک حادثہ

2بچوں سمیت6افراد زخمی

سرینگر:۱۳،جولائی: سرینگر ۔جموں شاہراہ پر واقع زعفرانی قصبہ پانپور میں فورسز گاڑی اور ایک نجی گاڑی کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں2بچوں سمیت6افراد زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیاگیا ۔کے این این کے مطابق جنوبی کشمیر میں واقعہ قصبہ میں جمعہ کو اُس وقت ایک دلخراش سڑک حادثہ رونما ہوا جب سی آر پی ایف گاڑی اور ایک نجی گاڑی کے درمیان تصادم ہوا ۔کنڈی زال پانپور کے مقام پر ایک نجی کار اور 183بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ موبائیل بینکرکے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت6افراد زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Comments are closed.