ترال اور شوپیان میں جنگجوؤں اور فوج کا آمنا سامنا
طرفین کے درمیان مختصرجھڑپیں ،جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ،تلاشی کارروائیاں جاری
ترال:۱۶،مئی :کے این این ؍ شکار گاہ ترال میں جنگجوؤں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی ،تاہم اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔فائرنگ کے فوراً بعد جنگجوؤں نے ڈھونڈ نکالنے کیلئے وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی شرورع کردی گئی ۔ادھرشوپیان جمگری علاقے میں جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان مختصر جھڑپ ہونے کی اطلاع ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے حساس قصبہ ترال کے شکار گاہ میں اُس وقت گولیوں کی گھن گرج سنائی دی جب یہاں جنگجوؤں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 42آر آر کی ایک گشتہ پارٹی شکار گاہ ترال میں معمول کی گشت کررہی تھی ،جس دوران یہاں موجود جنگجوؤں اور مذکورہ فوجی گشتی پارٹی کے درمیان آمنا سامنا ہوا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی گشتی پارٹی کو دیکھ کر جنگجوؤں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس دوران جوابی کارروائی میں بھی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کی ۔طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا اور جنگجو فوجی اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔فائرنگ کے اس واقعہ میں فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔فائرنگ کے واقعہ کے فوراً بعد مزید فوجی کمک طلب کی ۔فوج وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیکر مفرور جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ۔پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ریاستی پولیس کے ترجمان نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ترال کے جنگلات میں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔تلاشی کارروائی شروع کردی گئی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق شوپیان کے مضافاتی علاقہ جمِ نگری میں جنگجوؤں اور فوج کا آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے رمضان جنگ بندی کے اعلان کے محض بند گھنٹوں بعد شوپیان میں جنگجوؤں اور فوج کے درمیان مختصر جھڑپ ہوئی ۔23پیرا کمانڈوز ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جمنگری شوپیان میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائی پر مامور اہلکارجب ایک مخصوص مقام کی طرف جارہے تھے ،جس دوران یہاں میوہ باغ میں چھپے بیٹھے جنگجو اور فوجی اہلکاروں کا آمنا سامنا ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین اس موقع پر گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔پولیس حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تاہم مصدقہ ذرائع کے مطابق جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،تاہم مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد ہی اس حوالے سے مزید کچھ کہا جاسکتا ہے ۔
Comments are closed.