سوپور میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران

2ملازمین جھلس کر شدید طورپر مضروب
سوپور میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران 2پی ڈی پی ملازمین جھلس کر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق سوپور میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی بحال ہوئی اس دوران دو ملازمین جن کی شناخت علی محمد ولد محمد رمضان ساکنہ نو پورہ جاگیر اور نذیر احمد ولد عبدالعزیز ساکنہ لڈورا بارہ مولہ کے بطور ہوئی ہے جھلس کر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔ نمائندے کے مطابق آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے علی محمد کی حالت نازک قرار دے کر سرینگر منتقل کیا ۔ محکمہ پی ڈی ڈی کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔

Comments are closed.