بڈگام میں نقب زنی کا معاملہ حل، نقب زن گرفتار، مال مسروقہ بر آمد

سرینگر/11مئی / بڈگام پولیس نے نقب زنی کا کیس حل کرکے نقب زن کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کیا۔سی این آئی کے مطابق بڈگام پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر نقب زنی کا معاملہ حل کیاہے ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 33/2018زیر دفعات 457,380آر پی سی کے تحت کیس درج تھا چنانچہ وتر ہیل خانصاحب پولیس جس کی سربراہی ایس آئی گوہر احمد کر رہے تھے نے چوری کی واردات میں ملوث شخص عبدالحمید ولد غلام احمد ڈار ساکنہ ڈانگر پورہ خانصاحب کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ایک بیٹر ی ، ایک انویٹر ،تانبے سے بنی صراحی ، 157منسوخ شدہ سکے برآمد کئے ۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments are closed.