عام انتخابات 2019: بی جے پی کے خلاف سی پی ایم کانگریس کے ساتھ

حیدرآباد: بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنے یا نہیں کرنے کے مسئلے پر سی پی ایم میں جاری اختلافات آخر کار ختم ہوگئے ہیں۔ تجویز کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد یہ آئندہ تین سال کے لئے سی پی ایم کی سیاسی حکمت کی سمت طے کرے گا۔ زبردست غوروخوض میں اہم توجہ اس بات پر مرکوز رہی کہ سی پی ایم کو بی جے پی سے مقابلے کے لئے کانگریس سمیت تمام سیکولر جمہوری جماعتوں کو ایک ساتھ ہاتھ ملانا چاہئے یا نہیں۔

تجویز میں جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق اگر حالات موافق رہتے ہیں تو سی پی ایم کانگریس کے ساتھ انتخابی معاہدہ کرسکتی ہے لیکن وہ کانگریس کے ساتھ حکومت نہیں بنائے گی۔ اس کی وجہ سے طویل وقت سے پارٹی میں جاری اختلافات بھی ختم ہوگئی ہے۔ سی پی ایم کے لئے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کافی اہم ہے۔

عام انتخابات 2019: بی جے پی کے خلاف سی پی ایم کانگریس کے ساتھ
پرکاش کرات کی حمایت والےاختیار شدہ تجویز میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کو کانگریس کے ساتھ کوئی معاہدہ یا انتخابی اتحاد نہیں کرتے ہوئے تمام سیکولر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہونا چاہئے۔ لیکن ترمیمی دستاویز میں اب لکھا ہے کہ پارٹی کانگریس کے ساتھ سیاسی اتحاد کئے بغیر سیکولر جمہوری طاقتوں کے ساتھ ایک پلیٹ پر آسکتی ہے۔ اس طرح سے باہمی انتخابی سمجھ کو توسیع کرنے کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں ہوئی پارٹی کی پریس کانفرنس میں کرات نے کہا کہ ہماری تمام سیاسی پہلووں پر الگ الگ رائے ہونا عام بات ہے۔ یہ نئی بات نہیں ہے، جب الگ الگ رائے ظاہر کی جاتی ہے تو ووٹنگ کے ذریعہ اجتماعی طور پر فیصلہ کیا جاتا ہے، اس کے بعد یہ پارٹی کی اجتماعی رائے بن جاتی ہے۔ ہماری پارٹی میں ہر شخص کو صحیح پلیٹ فارم پر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق ہے۔

پرکاش کرات نے کہ ” ہماری پارٹی میں اب تک کسی تجویز پر خفیہ ووٹنگ کی کوئی مثال نہیں ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ یہ ہماری پارٹی کا دستور نہیں رہا ہے، ہمارے یہاں کبھی ایسی روایت نہیں رہی، لیکن حتمی فیصلہ کانگریس کا ہی ہوتا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ ہمارے نماندے اس بارے میں کیا بولتے ہیں”۔ حالانکہ خفیہ ووٹنگ کو لے کر کچھ نمائندوں نے مطالبہ کیا۔

سیتارام یچوری نے کہا تھا کہ اگر پارٹی سیکولر جماعتوں کے درمیان فرق کرے گی تو بی جے پی اس موقع کا فائدہ اٹھائے گی۔ ان کی رائے کو کل اور آج بحث کے دوران مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کو بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے کانگریس سمیت سبھی سیکولر اور جمہوری طاقتوں کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہئے۔

جہاں پرکاش کرات خیمہ کانگریس کے ساتھ کسی بھی تال میل کے خلاف تھا، وہیں یچوری خیمہ نے بدلتے ہوئے حالات اور خاص طور پر تری پورہ میں کمیونسٹوں کی شکست اور اترپردیش اور بہار میں حالیہ لوک سبھا کے لئے ضمنی الیکشن میں متحد اپوزیشن کی جیت کے بعد بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے سبھی سیکولر جماعتوں سے ہاتھ ملانے کی حمایت کی ہے۔

Comments are closed.