گاندربل میں تیز آندھی کا قہر، رہائشی مکان کی چھت اڑ گئی ، بجلی کھمبے کو نقصان

رپورٹ : ریاض بٹ

ضلع گاندربل کے بکورہ علاقے میں سوموار کی شام اچانک تیز ہواو¿ں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کی چھت اڑ گئی جبکہ علاقے میں بجلی کھمبے کو بھی نقصان پہنچ گیا

مقامی ذرائع کے مطابق سوموار کی شام بکورہ اور اس کے گردونواح میں اچانک تیز ہواو¿ں کا سلسلہ شروع ہوا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

اسی دوران تیز ہواو¿ں کی زد میں آکر علاقے میں نصب بجلی کے کھمبے کو بھی نقصان پہنچا، جس کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش پھیل گئی۔ واقعے کے بعد متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لینے اور نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیز ہواو¿ں کے دوران کچھ دیر کیلئے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ تاہم، ابھی تک کسی جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے