عام آدمی پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت
نئی دہلی، 23 مارچ : منافع بخش عہدے (آفس آف پرافٹ) معاملہ میں نااہل قرار دئے گئے عام آدمی پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے بڑی راحت ملی عدالت نے ارکان کی رکنیت کو بحال کردیا ہے
جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس چندرشیکھر پر مشتمل دورکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی طرف اراکین کو نااہل قرار دئے جانے کی سفارش کو خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ان کی عرضی پر پھر سے سماعت کرے۔
عدالت نے گزشتہ 28 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلی اروند کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ سچ کی جیت ہوئی-
(یواین آئی)
Comments are closed.