گلمرگ گنڈولہ سروس کی دوبارہ بحالی کیلئے ابھی تک کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا / ناظم سیاحت کشمیر

اعجاز ڈار

ٓشہر ہ آفاق گلمرگ میں گنڈولہ سروس کی دوبارہ بحالی کیلئے ابھی تک کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا کی بات کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر اور گنڈولہ کے پروجیکٹ منیجنگ ڈائریکٹر سید قمر سجاد نے کہا کہ جن سیاحوں نے گنڈولہ کیلئے ٹکٹ بک کرائے تھی انہیں صد فیصدی پیسہ واپس ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر وادی میں سیاحتی سرگرمیاں معمول پر لوٹ رہی ہے ۔ تعمیل ارشاد کے ساتھ خصوصی بات چیت میں ناظم سیاحت کشمیر سید قمر سجاد نے کہا کہ گلمرگ گنڈولہ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ گنڈولہ پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید قمر سجاد نے کہا کہ حکام نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کیبل کار سروس کب دوبارہ شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جن سیاحوں نے گنڈولہ کیلئے ٹکٹ بک کرائے تھے انہیں صد فیصدی رقم واپس ملے گی ۔ قمر سجاد نے کہا کہ محکمہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے بعد ہی خدمات کی بحالی کا فیصلہ کرے گا۔ڈائریکٹر نے سیاحوں اور اسٹیک ہولڈرس سے صبر کرنے کی تاکید کی اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ گنڈولہ سروس کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں اپ ڈیٹس ایک بار فیصلہ ہونے کے بعد سرکاری چینلوں کے ذریعے بتائی جائیں گی۔

کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ سیاحوں کی وادی میں واپسی جاری ہے۔ انہوں نے کہا ”سیاحوں کے اعتماد میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور سیاح ایک بار پھر کشمیر کو اپنی پسندیدہ منزل کے طور پر منتخب کر رہے ہیں“۔ناظم سیاحت کشمیر نے کہا”انتظامیہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ وہ مقامات جو عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے، ضروری حفاظتی جائزوں اور منظوری کے بعد دوبارہ کھول دیے جائیں گے“۔

ڈائریکٹر ٹورازم نے کہا کہ اہم مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ محکمہ کشمیر میں کامیاب سیاحتی سیزن کے بارے میں پر امید ہیں۔سیاحتی مقامات پر صفائی کے فقدان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ناظم سیاحت کشمیر قمر سجاد نے کہا کہ یہ مقامی ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں اور میونسپل کمیٹیو ں کا استحقا ق ہے تاہم عوامی شکایات کو نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کو دیکھا جائے گا ۔

Comments are closed.