30 مئی تک جموں و کشمیر میں بارش اور تیز ہواہیں چلنے کا امکان:محکمہ موسمیات
سری نگر29مئی
موسمیاتی مرکز سری نگر نے اگلے دو دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ چند مقامات پر ممکنہ گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کافی وسیع و عریض علاقوں میں 29 اور 30 مئی کو بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواو¿ں کے ایک یا دو سپیل دیکھنے کا امکان ہے۔31 مئی سے 3 جون تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، حالانکہ دوپہر کے اواخر میں کچھ مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
4 اور 5 جون کے لیے، محکمہ نے جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے جس میں کچھ جگہوں پر ہلکی بارش، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے امکانات ہیں۔جموں و کشمیر میں 6سے 8 جون تک موسم کے حالات عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
اپنی ایڈوائزری میں، میٹرک سینٹر نے 29 اور 30 مئی کے دوران چند مقامات پر 40سے50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ گرج چمک، ژالہ باری، باری اور تیز ہواو¿ں کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
Comments are closed.