سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں یکم جولائی سے 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے منظور شدہ اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق طلبہ اور تدریسی عملے کیلئے 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق یکم جولائی 2026 سے 10 جولائی 2026 تک سمر بریک رہے گی جبکہ طاق سمسٹر کی باقاعدہ کلاسیں 13 جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ رجسٹرار (اکیڈمک افیئرس) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی اوڈ سمسٹروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔سرکولر کے مطابق ریسرچ اسکالرز اور پروجیکٹ اسٹاف اپنی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان، پرنسپل انویسٹی گیٹرز یا کنٹرولنگ افسران کی نگرانی میں آن لائن موڈ کے ذریعے جاری رکھ سکیں گے۔مزید کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئے تو مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور کوآرڈینیٹرز آن لائن یا ریمیڈیل کلاسز، مینٹورنگ سیشنز، پروجیکٹ ریویوز اور ڈزٹیشن گائیڈنس جیسی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کر سکتے ہیں تاکہ تعلیمی تقاضے بروقت مکمل کئے جا سکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹیو بکٹ کورسز سے متعلق امتحانات اور دیگر سرگرمیاں معمول کی کلاس ورک بحالی کے بعد دوپہر کے اوقات میں منعقد کی جائیں گی، جس کیلئے ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن ونگ علیحدہ شیڈول جاری کرے گا۔

Comments are closed.