سنگم بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ ،تین خواتین زخمی

سنگم بجبہاڑہ میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

انہوںنے کہا کہ زخمیوں کی شناخت 15سال کی سعدیہ امین ، 28سالہ کی سونیا دختران محمد امین راتھر ساکنہ عشموجی کولگام اور 30سال کی رقیہ زوجہ اعجاز احمد ساکنہ موہند شوپیان کے بطور ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو نازک حالت میںسکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.