لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی میں میٹنگ ، جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی کے دفتر نے کہا کہ جائزہ میٹنگ میں شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما، جموں کشمیر کے پولیس سربراہ نلین پربھات ، فوج کے 15کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو، اور میجر جنرل بلبیر سنگھ، ایم جی جی ایس، شمالی کمان نے شرکت کی
اس میں کہا گیا کہ میٹنگ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
Comments are closed.