مینڈھر پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و بارودی مواد برآمد
سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ضلع پونچھ کے سب ڈویڑن مینڈھر کے قصبہ کس بلاری میں ایک بڑے تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا۔
یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مشترکہ سیکیورٹی دستوں نے محلہ سالانی، کس بلاری میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران ایک 4.5 کلو وزنی بڑی آئی ای ڈی، ایک چھوٹی آئی ای ڈی، دو چینی گرینیڈ، 9 ایم ایم پستول بمعہ دو راو¿نڈ، 7.62 ایم ایم کے 22 کارتوس اور ایک پرانا سیاہ بیگ برآمد کرکے ضبط کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ آئی ای ڈیز اور گرینیڈز کو صبح سویرے کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ممکنہ رابطوں یا سازش کے سلسلے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.