یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز: وزیرِاعظم مودی کا نیشنل وار میموریل پر خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 26 جنوری

یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی قوم نے وطن کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کی قیادت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نریندر مودی نے تاریخی انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوا اور ہندستان کے شہید ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ایک انٹر سروسز گارڈ ، جس میں 21 اندرونی گارڈز اور چھ بگلرز شامل تھے ، تقریب میں موجود تھے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے اندرونی محافظوں میں چھ کارپورلز کے ساتھ ایک سارجنٹ شامل تھا ۔

بینڈ نے جوش و جذبے سے بھرپور قومی نغمہ ’وندے ماترم‘ پیش کیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔شہداء کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بعد ازاں وزیرِاعظم نریندر مودی دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات جاری رکھنے کے لیے سلامی اسٹیج کی جانب روانہ ہوئے۔

Comments are closed.