لیفٹنٹ گورنر نے ویشنو دیوی شرائین بورڈ کا پنچانگ کلینڈر اور 2026 کی ڈائری کا اجراءکیا
جموں 2 جنوری
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو لوک بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ( ایس ایم وی ڈی ایس بی ) کا پنچانگ کلینڈر 2026 اور سرکاری ڈائری کا اجراءکیا ۔
2026 کا پنچانگ ، جو نامور مہاتماو¿ں اور پنڈتوں کی ماہرانہ رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے ، عقیدت مندوں کیلئے ایک جامع روحانی رہنما کا کام کرتا ہے ۔ یہ سال 2026 کیلئے شُبھ تتھیوں ، تہواروں اور مذہبی رسومات کی تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے ۔
انہوں نے شرائین بورڈ کی ان کوششوں کی تعریف کی جن میں قدیم روحانی روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے زائرین کے لئے جدید سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اقدامات دنیا بھر کے عقیدت مندوں کے ساتھ روحانی رابطے کو مضبوط کرتے ہیں اور شرائین بورڈ کی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم بی ڈی ایس بی نے بریفنگ دی کہ کلینڈر میں شرائین بورڈ کے کئی اہم اقدامات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جو یاتریوں ، کمیونٹی ویلفئر اور ماحولیاتی پائیداری کیلئے وقف ہیں ۔
بورڈ نے گرین تریکوٹہ ہلز اقدام اٹھایا ہے جو شرائن کے گردو نواح کی قدرتی پاکیزگی کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک ماحولیاتی مہم ہے ، یاتریوں کیلئے مفت لنگر سیوا کی فراہمی ، سوچھتا ابھیان ، جو ماتا ویشنو دیوی کے راستے پر صفائی اور اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کو تقویت دیتا ہے اور ضلع ریاسی میں پانچ مندروں کو عوام کیلئے وقف کرنا جو علاقے کے روحانی منظر نامے کو امیر بنانے کی بورڈ کی کوششوں کی علامت ہے ۔
لیفٹنٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر جموں ، رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج کے سیکرٹری ، ایس ایم بی ڈی ایس بی کے ایڈیشنل سی ای او اور ایس ایم وی ڈی ایس بی کے دیگر سینئر افسران اجراءکی تقریب میں موجود تھے ۔
Comments are closed.