سجاد لون نے ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

جموں/02جنوری

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حکومتی ایشورنس کمیٹی نے آج اسمبلی کمپلیکس جموں میں ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈِی ڈِی) سے متعلق یقین دہانیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ایل اے سجاد غنی لون نے کی۔ میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین چودھری محمد اکرم، اِفتخار احمد، ہلال اکبر لون، میاں مہر علی، موہن لال، ڈاکٹر سنیل بھردواج اور شگن پریہار نے شرکت کی۔
کمیٹی نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق حکومت کی جانب سے ایوان میں دی گئی یقین دہانیوں اور مختلف منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ممبران کی طرف سے اُٹھائے گئے شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شیلندر کمار نے کمیٹی کو پی ڈِی ڈِی سے متعلق سرکاری یقین دہانیوں پر عمل درآمد اور محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اُنہوں نے کمیٹی کو یقین دِلایا کہ پی ڈِی ڈِی کی تمام زیر اِلتوا¿ یقین دہانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔
کمیٹی کے اراکین نے کمیٹی کے کام کو مزید مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے قیمتی تجاویز بھی پیش کیں اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سے متعلق عوامی اہمیت کے مسائل کو اُجاگر کیا۔
کمیٹی کے چیئرمین نے پاور ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو بالخصوص کشمیر اور جموں کے سرمائی علاقوں میں مناسب بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے جائیں تاکہ انہیں موسمِ سرما کے دوران راحت مل سکے۔
کمیٹی محکمہ کی طرف سے دئیے گئے جواب سے مطمئن ہوئی اور کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ میٹنگ میں زیر بحث پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تمام سرکاری یقین دہانیوں کو ختم کیا جائے۔

Comments are closed.