مغل روڈ، سرینگر- لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ تازہ برفباری کے باعث بند

سری نگر، یکم جنوری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ کو تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
حکام نے لوگوں سے مکمل طور پر بحال ہونے تک ان سڑکوں پر سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ ان سڑکوں کی حالت جاننے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل ،فیس بک پیج اور ٹریفک کنٹرول یونٹ،جموں، ٹریفک کنٹرول یونٹ سری نگر اور ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کی طرف رجوع کریں۔

Comments are closed.