ای ڈی پی ایم ایل اے عدالتوں کیلئے 125سپیشل پبلک پراسیکیوٹروں کو منظوری ، جموں کشمیر سے تین شامل

سرینگر /31دسمبر

ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت مختلف خصوصی عدالتوں کے سامنے ایجنسی کی نمائندگی کرنے کیلئے 125 نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹروں کی فہرست کو منظوری دی ہے۔جس میں جموں کشمیر سے تین نوجوان پبلک پراسیکیوٹر بھی شامل ہے ۔
کارتاویہ بھون، نئی دہلی سے جاری کردہ ایک سرکاری مواصلت کے مطابق، فہرست سازی کو مجاز اتھارٹی نے جائزہ اور منظوری کے عمل کے بعد کلیئر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملک بھر میں پی ایم ایل اے سے متعلقہ مقدمات میں قانونی نمائندگی کو مضبوط بنانا اور کارروائی کو تیز کرنا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ اس اقدام سے ای ڈی کی پیچیدہ مالیاتی جرائم کے مقدمات کو مو¿ثر طریقے سے چلانے اور خصوصی عدالتوں کے سامنے بروقت نمٹانے کو یقینی بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔

اس فہرست میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین پبلک پراسیکیوٹروں بھی شامل ہے جن کی شناخت عمر رشید ، سمیر خان اور طاریق احمد لون کے بطو رہوئی ہے ۔

Comments are closed.