اودھم پور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں، 20 دسمبر

منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اودھم پور پولیس کی ایک ٹیم نے معمولی کی گشت کے دوران ہائوسنگ کالونی اودھم پور میں دو افراد کو دھر لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان میں سے امجد حسین ولد منظور احمد ساکن ہائوسنگ کالونی اودھم پور کی تحویل سے 2.53 گرام ہیروئن جبکہ ملاپ چند ولد بودھ راج ساکن ہائوسنگ کالونی اودھم پور کے قبضے سے 1.88 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔

ان کا کہنا کے کہ دونوں کی تحویل سے کل 4.41 گرام ہیروئن بر آمد کی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 424/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔

Comments are closed.