فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں فضائی نمائش کے دوران گر کر تباہ ،پائلٹ ہلاک

تی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تیجس دبئی میں معمول کے ایئر شو میں فضائی نمائش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیٹ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے وقت پروقار ایئر شو میں ایک مظاہرہ کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

اسی دوران انڈین ائر فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔انہوں نے لکھا ” آئی اے ایف کا تیجس طیارہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی نمائش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں۔جس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا “۔

آئی اے ایف نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا”آئی اے ایف جان کے ضیاع پر گہرا افسوس کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔

Comments are closed.