سیلاب سے تباہی کے باوجود حکومت خاموش، عوام مایوس: سنیل شرما

سری نگر30اکتوبر

جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعرات کو اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی ایم ایل اے سنیل شرما نے حکومت پر سیلابی نقصانات کے تخمینے میں تاخیر اور ٹینڈر الاٹمنٹ میں بڑے گھوٹالے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

سنیل شرما نے ایوان میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اگست کے مہینے میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے جموں و کشمیر میں زبردست نقصان پہنچایا، تاہم حکومت کی سست روی اور بے عملی نے عوام کو مزید مایوس کر دیا۔
انہوں نے کہا، ‘سیلاب کے باعث غریبوں کے گھر، کھیت، باغات، ڈھانچے اور مویشی تباہ ہو گئے۔ لوگ عبد ﷲ حکومت سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے، مگر افسوس کہ حکومت نے ابھی تک نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرکز کو پیش نہیں کی۔’

اپوزیشن لیڈر نے مزید الزام عائد کیا کہ کروڑوں روپے کے ٹینڈرز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے ساتھ الاٹ کیے گئے ہیں، اور اس سارے عمل میں کسی مخصوص شخص کو فائدہ پہنچانے کی نیت شامل ہے۔

سنیل شرما نے عمر عبداللہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،

‘ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے۔ کروڑوں روپے کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر الاٹ کیے گئے۔ سوال یہ ہے کہ یہ ٹینڈرز کس کے حلقے میں دیے گئے؟ کیا وہ وزیر عمر صاحب کے قریب ہیں؟ اگر کوئی شک ہے تو اس پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔’
انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے روزگار، گیس سلنڈر، راشن اور بجلی کے وعدے کیے تھے، مگر عوام کو اس کے بدلے صرف اسکینڈل اور بدعنوانی ملی۔
یو این آئی۔ ارشید ب

Comments are closed.