کرگل میں گھر کی دہلیز پر پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفس متحرک

سرینگر، 21اکتوبر 2025/

شہری مرکوز اقدام، جس کا مقصد پاسپورٹ خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، وزارتِ امورِ خارجہ، حکومتِ ہند کے تحت ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر کی جانب سے بدھ، 22 اکتوبر 2025 سے جمعہ، 24 اکتوبر 2025 تک کرگل میں ایک موبائل پاسپورٹ وین تعینات کی جائے گی۔
یہ اقدام پاسپورٹ سیوا پروجیکٹ (پی ایس پی) کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں مو¿ثر، شفاف اور شہری دوست پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ موبائل پاسپورٹ وین دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں، جو سرینگر دفتر کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، گھر کی دہلیز پر پاسپورٹ سہولت فراہم کرے گی۔
ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر، جناب بی ایس راوت نے کہا کہ کرگل میں موبائل پاسپورٹ وین سروس کا آغاز ایک فعال اقدام ہے جو غیر سہولت یافتہ علاقوں تک پاسپورٹ خدمات کی توسیع کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اقدام وزارت کی ان مستقل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد یہ ہے کہ تمام شہری، چاہے وہ کسی بھی علاقے میں ہوں، کو بروقت اور بغیر کسی دشواری کے ضروری دستاویزات تک رسائی حاصل ہو۔
موبائل پاسپورٹ وین نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، وی سی ہال نئی عمارت، ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب، کرگل میں مقررہ تاریخوں کے دوران دستیاب رہے گی۔
کرگل اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے درخواست دہندگان جو اس سہولت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری پاسپورٹ سیوا ویب سائٹ [www.passportindia.gov.in](http://www.passportindia.gov.in) کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کریں۔ اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت درخواست دہندگان کو ”پاسپورٹ وین“ سروس آپشن منتخب کرنا ہوگا اور 22 سے 24 اکتوبر 2025 کے درمیان موزوں تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔
درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپوئنٹمنٹ کے روز، مقررہ وقت پر بتائے گئے مقام پر حاضر ہو جائیں۔ کسی بھی آن سائٹ مدد یا طریقہ کار سے متعلق رہنمائی کے لیے وہ موبائل پاسپورٹ وین ٹیم (رجسٹریشن نمبر PB65BF1377) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام پاسپورٹ خدمات کے غیرمرکزی نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں مقیم شہریوں کے لیے ان خدمات کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔ یہ وزارتِ امورِ خارجہ کے شہریوں کو بروقت، شفاف اور مو¿ثر خدمات فراہم کرنے کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتاہے۔
درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید معلومات یا سوالات کے لیے سرکاری پاسپورٹ سیوا ویب سائٹ یا ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگرسے رابطہ کریں۔

Comments are closed.