عالمی مینٹل ہیلتھ دن پر گاندربل میں بیداری پروگرام منعقد

ریاض بٹ

گاندربل / 10اکتوبر //سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس نے گاندربل میں ” عالمی مینٹل ہیلتھ دن “ کے موقع پر بیداری پروگرام، ریلیاں اور نوکر ناٹک کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق گاندربل میں پولیس نے ضلع اسپتال گاندربل اور کشمیر اسپیکس (این جی او) کے ساتھ مل کر ذہنی تندرستی اور منشیات کی لعنت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ’ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے‘ کے موقع پر ایک وسیع بیداری پروگرام، ریلیاں اور نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب گورنمنٹ بائیز ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل میں منعقد ہوئی اور اس میں طلبائ، اساتذہ، صحت کے پیشہ ور افراد اور پولیس افسران نے پرجوش شرکت کی۔

آگاہی ریلی بیہامہ سے جھنڈی دکھا کر دودرہامہ پر اختتام پذیر ہوئی جس کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ذہنی صحت اور منشیات سے نجات کے پیغامات درج تھے۔ ایس ایس پی گاندربل شری خلیل احمد پوسوال( جے کے پی ایس ) نے تقریب کی صدارت کی اور شرکاءسے بات چیت کی۔ انہوں نے ذہنی صحت اور سماجی استحکام کے درمیان اہم ربط پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور اپنی برادریوں میں بیداری کے سفیر کے طور پر کام کریں۔تقریب کے آخر پر کشمیر پریس سروس کے نمائندہ شاہد جیلانی کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

Comments are closed.