بائے اینول سیشن : داخلے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر تک بڑھادی گئی/ ڈائریکٹر کالجز
سری نگر/10 اکتوبر
ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر نے سالانہ پرائیویٹ/بائے اینول۔ 2025 سیشن کے تحت سکینڈری سکول اِمتحان ( بارہویں جماعت ) کے کامیاب طلبا¿کے لئے داخلہ کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025 ءتک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یہ داخلے چار سالہ اَنڈرگریجویٹ پروگرامز (ایف وائی یو جی پی) کے لئے ہیں جن میں ”ملٹی پل ایگزٹ آپشنز“ دستیاب ہیںجو جموں و کشمیر کے مختلف ڈِگری کالجوں میں تعلیمی سیشن 2025-2026 ءکے لئے خالی خالی نشستوں کے مقابلے میں پیش کئے جاتے ہیں۔
پہلے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں طلبا¿ کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025 ءتک بڑھا دی گئی ہے۔ دیگر شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Comments are closed.