آئی جی پی کشمیر کی صدارت میں پولیس کنٹرول روم کشمیر میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد
سرینگر /16 ستمبر/
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی پی سی آر کشمیر میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ کشمیر زون میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
میٹنگ میں تمام رینج ڈی آئی جیئز، کشمیر زون کے ضلعی ایس ایس پیئز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران، رینج ڈی آئی جیز اور ایس ایس ایس پیز نے آئی جی پی کو اپنے اپنے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آئی جی پی نے منشیات اور دہشت گردی سے متعلقہ معاملات میں سزا کی شرح کو بہتر بنانے کے لیے تحقیقات کو مضبوط بنانے، اور کامیاب مقدمات چلانے کے لیے موثر فالو اپ میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے افسران کو علاقے میں تسلط کو تیز کرنے، حساس علاقوں میں رات کی گشت کرنے اور ملک دشمن عناصر (ANEs) پر کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت کی۔
وی کے بردی نے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بازار کی چیکنگ کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
میٹنگ کا اختتام کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے جموں و کشمیر پولیس کے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے شفافیت، جوابدہی اور مقدمات کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed.