منوج سنہا نے بڈگام سے دہلی پہلی پارسل ٹرین کو روانہ کیا

سری نگر، 15 ستمبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کی صبح بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئی مال بردار ٹرین سروس جموں و کشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا’۔

انہوں نے کہا: ‘یہ نئی مال بردار ٹرین سروس جموں و کشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ‘ وادی کے سیب کے کاشتکاروں اور تاجروں کے لیے تجارت اور کاروبار کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘یہ سروس یہ ٹرانزٹ ٹائم کو نمایاں طور پر کم کرے گی اور ہزاروں کسانوں کے لیے آمدنی کے مواقع میں اضافہ کا باعث بن جائے گی اور اس سے خطے کی زرعی معیشت کو فروغ ملے گا’۔

قابل ذکر ہے کہ 8 ڈبوں پر مشتمل یہ پارسل ٹرین روزانہ بنیادوں پر چلے گی۔

Comments are closed.