گاندربل :کرائم برانچ کشمیر نے متعدد مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی
سرینگر /08ستمبر /
کرائم برانچ کشمیر کے اسپیشل کرائم ونگ نے ضلع گاندربل میں متعدد مقامات پر ایف آئی آر نمبر 23/2024کے تحت درج قتل کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی لی۔
حکام نے بتایا کہ محمد افضل شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکنہ بونزیلہ ہری پورہ گاندربل کے رہائشی مکان، فاروق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکنہ بونزیلہ ہری پورہ گاندربل کے رہائشی مکان اور واجد ولد دربل گندربل کے رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔کرائم برانچ نے کہا کہ تلاشیاں ایک مجاز عدالت کی طرف سے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی پیروی میں کی گئیں اور ڈیوٹی مجسٹریٹ اور مقامی پولیس کی مدد سے کی گئیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر کی ہدایت پر مزید تفتیش کیلئے اسپیشل کرائم ونگ سرینگر کو منتقل کرنے سے قبل یہ مقدمہ ابتدائی طور پر پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.