یونیورسٹیوں میں جو انسانی سرمایہ تیار کیا جا رہا ہے اس سے یقیناً قوم کی تعمیر میں مدد ملے گی/ منوج سنہا

سرینگر /20اگست /

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں انتظامی بلاک کا افتتاح کیا۔یونیورسٹی میں انتظامی بلاک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں کچھ اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں کا ۔

سنہا نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں جو انسانی سرمایہ تیار کیا جا رہا ہے اس سے یقیناً قوم کی تعمیر میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا ” یہ ایک حقیقت ہے کہ پچھلے 8سے 10سالوں سے ہم وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کچھ اہم تعلیمی ادارے قائم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ چاہے وہ آئی آئی ٹی ، این آئی ایف ٹی ، سنیٹرل یونیورسٹی ہو یا ایمز جموں و کشمیر نے ان اداروں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ نصاب میں جس طرح سے اصلاحات لائی جارہی ہیں وہ طلبہ اور پوری قوم کے لیے سود مند ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کا روشن مستقبل دیکھ رہے ہیں اور اس یونیورسٹی کو سال 2047 تک اعلیٰ یونیورسٹیوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ” میں چاہتا ہوں کہ سینٹرل یونیورسٹی کے کمیٹی ممبران یونیورسٹی کو عالمی سطح پر لے جائیں۔ “

منوج سنہا نے کہا ” طلباءکو نصاب سے ہٹ کر تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے ساتھ سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلبا اس پر توجہ دیں گے اور قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔“

Comments are closed.