کپواڑہ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد
سری نگر04اگست
سرحدی ضلع کپواڑہ کے کلا روس علاقے میں فوج ، پولیس اور بی ایس ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق تین روزہ مشترکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے آج ایک پتھریلی گپھا کی تلاشی لی جس دوران وہاں سے12 چینی ساخت کے دستی بم، ایک چینی پستول اور گولیاں، ایک کینووڈ ریڈیو سیٹ، اردو زبان میں تیار کردہ آئی ای ڈی (بم) بنانے کا ہدایت نامہ اور آتش گیر مواد شامل ہیں کو برآمد کیا گیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق یہ مواد ممکنہ طور پر علاقے میں کسی بڑے حملے کے منصوبے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم وقت پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مذموم سازش کو ناکام بنا دیا۔
سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو ہر حال میں ناکام بنایا جائے گا اور اس قسم کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سرحدی علاقوں کو دہشت گردی سے پاک رکھا جا سکے۔
Comments are closed.