کشمیر کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے مقامی تحریک پیدا کرنے کی ضرورت /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

گلمرگ /28مئی / ٹی آئی نیوز

کشمیر کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے مقامی تحریک پیدا کرنے کی ضرورت ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ ہم یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر سیاحت کیلئے بالکل کھلا ہے۔

پہلگام کے بعد گلمرگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا ”یہ ظاہر ہے کہ 22 اپریل کے بعد، سارا عمل ٹھپ ہو گیا تھا، اسی لیے ہم خود پہلا قدم اٹھا رہے ہیں“۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر تعلیم کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ گلمرگ اور پہلگام جیسے مقامات پر سیر و تفریح کا اہتمام کریں تاکہ حالات معمول پر آئیں۔عمر نے اراکین کے ایک وفد کے رضاکارانہ دورے کا خیرمقدم کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ وہ اپنے طور پر پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا ” ہم نے انہیں مدعو نہیں کیا۔ انہوں نے ہم سے رابطہ کیا اور آنے کی خواہش ظاہر کی۔ مجھے امید ہے کہ ان کا دورہ یہاں کی سیاحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ “

Comments are closed.