جموں کشمیر میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی 7 جون کو ہوگی
سرینگر/27 مئی / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا کہ ذوالحجہ کے آغاز کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا ”جموں و کشمیر کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی“۔
مفتی ناصر نے کہا کہ ذوالحجہ کا پہلا دن جمعرات 29 مئی کو ہوگا اور عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔
Comments are closed.