منوج سنہا کا دورہ ٹنگہ ڈار، متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا
سری نگر، 17 مئی
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگہ ڈار سیکٹر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پاکستانی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں انتظامیہ کی طرف سے بھر پور مدد کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘پاکستان کی طرف سے کی جانے والی بلا اشتعال گولہ باری سے کئی مکان اور کمر شل املاک کو شدید نقصان ہوا ہے’
۔منوج سنہا نے کہا: ‘آج میں نے سینئر افسروں کے ساتھ ان علاقوں کا دورہ کیا اور خود اپنی آنکھوں سے صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی تاکہ ان کو در پیش مسائل کو سمجھا جا سکے’۔انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ کے جائزے کی بنیاد پر ممکن فوری امداد فراہم کی گئی ہے اب کچھ لوگوں کی باز آباد کاری باقی ہے’۔ان کا کہنا تھا: صوبائی کمشنر اور دیگر سینئر افسر ایک ہمہ گیر منصوبہ تیار کریں گے جس کی بنیاد پر ہم مرکزی حکومت سے امداد کی مانگ کریں گے’۔
Comments are closed.