پہلگام دہشت گردانہ حملہ: وزیر اعظم کی امیت شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت
وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام میں سیاحوں کے گروپ پر حملے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر حملے کی جگہ کا دورہ کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیں۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے امیت شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور تمام صورتحال سے آگاہ حاصل کر لی ۔
دریں اثنا، وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے تاکہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزارت داخلہ، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مرکزی نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پہلگام کے بیسران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک سیاح کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ مرنے والے کی شناخت شلیندر کلپیا کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ زخمیوں میں گجرات، مہاراشٹرا، کرناٹک، تمل ناڈو اور اڈیشہ کے سیاح شامل ہیں۔
Comments are closed.