پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ ، پانچ زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل
جنوبی ضلع اننت ناگ کے بیسرن پہلگام علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے آج بیسران پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک پانچ زخمیوں کی اطلاع ملی ہے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا، واقعے کے فوری بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے
Comments are closed.