حول سرینگر میں بجلی کھمبے سے گرنے کے بعد لائن مین جاں بحق

سرینگر /21اپریل / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے حول علاقے میں ڈیوٹی کے دوران بجلی کے کھمبے سے گرنے کے بعد پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک لائن مین لقمہ اجل بن گیا

مہلوک لائن مین کی شناخت غلام علی واگے کے بطور ہوئی ہے اور وہ حول سب ڈویژن میں تعینات تھا۔

عین شاہدین کے مطابق وہ لائن کی مرمت دوران کھمبے سے گرا اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Comments are closed.