منوج سنہا کی مہاویر جینتی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد
سری نگر، 10 اپریل
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاویر جینتی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘بھگوان مہاویر کی عدم تشدد، ہمدردی، سچائی، امن اور عاجزی کی تعلیمات ہمیں خوشی اور اطمینان کی راہ پر گامزن کرتی ہیں’۔واضح رہے کہ مہاویر جینتی بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش کے طور پر منائی جاتی ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر جمعرات کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مہاویر جینتی کے مقدس موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘بھگوان مہاویر کی عدم تشدد، ہمدردی، سچائی، امن اور عاجزی کی تعلیمات ہمیں خوشی اور اطمینان کی راہ پر گامزن کرتی ہیں’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ آئیے عدم تشدد اور سچائی کے راستے کو اپنائیں اور امن اور انسانیت کی فلاح کے لیے کام کریں’۔
Comments are closed.