جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اسپیکر نے وقف ترمیمی بل پر بحث کی اجازت نہیں دی

جموں، 7 اپریل

جموں و کشمیر اسمبلی میں پیر کو اس وقت ہنگامہ خیز مناظر دیکھے گئے جب اسپیکر نے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کرنےکی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

بی جے پی نے لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما کی قیادت میں اس اقدام کی مخالفت کی جس کے نتیجے میں ہائوس میں ہر سو شور و غل بپا ہوا۔

اسپیکر اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے ایوان کے قاعدہ 58 کے ذیلی رول 7 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ‘میں ایوان میں التوا کی اجازت نہیں دے سکتا ہوں کیونکہ معاملہ زیر سماعت ہے’۔

جب اس کے بعد بھی ہائوس میں ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ہائوس کی کارروائیاں 15 منٹوں کے لئے ملتوی کر دیں۔

Comments are closed.