سرکار کو کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے ڈیلی ویجروں کے ساتھ بات کرنی چاہئے: سنیل شرما
جموں، 24 مارچ
جموں وکشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے ڈیلی ویجروں کے ساتھ بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے کام چھوڑ ہڑتال سے جموں اور کشمیر دونوں خطوں میں پانی قلت پیدا ہوئی ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو اسمبلی میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ڈیلی ویجرز 72 گھنٹوں کے کام چھوڑو ہڑتال پر ہیں جس سے جموں میں بھی اور کشمیر میں بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘سرکار کو ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہئے جو 6 مہینوں کے بعد کمیٹی کی رپورٹ آئے گی وہ الگ ہے’۔
مسٹر شرما نے کہا: ‘ یہ محروم طبقہ ہے جس کی ہڑتال کی وجہ سے جموں وکشمیر میں پانی کے لئے ہاہا کار مچی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘میری گذارش ہے کہ سرکار ان سے بات کرے تاکہ کوئی نہ کوئی نتیجہ نکالا جا سکے’۔
Comments are closed.