Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر /28مئی/سی این آئی پاکستان نے حزب کمانڈر سبزار احمد اور دیگر عسکریت پسندوں کو جاں بحق کئے جانے کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے اور اس معاملے میں مداخلت کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا۔اسی دوران اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں حزب کمانڈر سبزار احمد بٹ اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر مزید چھ عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز نے خون کی ہولی کھیلی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنی جاریت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بے بس کشمیریوں کا بے رحمانہ قتل کرنے سے ہندوستان کو فوری طور پر روکے۔ ادھر پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں کہ صحت کی سہولتوں کا ہر صورت تحفظ کیاجائے گا اور ایسے حملے کرنیو الوں کوکٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسلح تصادم کے فریق انسانی امداد کی محفوظ، بلاتعطل اور پائیدار بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائیں، انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے۔
Comments are closed.