ہیرتھ کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کے مشترکہ ورثے کی علامت ہے: محبوبہ مفتی
سری نگر، 25 فروری
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہیرتھ تہوار کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیرتھ صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ ایک صدیوں پرانی روایت ہے جو کشمیری مسلمانوں اور کشمیری پنڈتوں کے مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔
ان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یہ تہوار مذہبی حدود سے تجاوز کرتا ہے اور کشمیری معاشرے کے ہم آہنگی کے تانے بانے کو تقویت دیتا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘ کشمیریوں کے گھروں میں دم آلو، ماتش، روغن جوش اور یخنی کی خوشبو اور تہوار کا جذبہ ہمیں کشمیر کی یاد دلاتا ہے جو بقائے باہمی، محبت اور باہمی احترام کی سرزمین ہے’۔
انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی وطن سے ہجرت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ‘کشمیر کشمیری پنڈتوں کے بغیر بے روح ہے’۔
بتادیں کہ ہیرتھ چار دنوں پر محیط ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری کے لوگ بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔
ہند مت کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے.
Comments are closed.