پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب متعدد مقامات پر انسداد ملی ٹنسی آپریشن شروع

سرینگر /24فروری /

جموں کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر انسداد ملی ٹنسی آپریشن شروع کیا۔ تمام علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا مشتر کہ طور پر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

۔حکام نے بتایا کہ پونچھ کے نصف درجن علاقوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلات میں آپریشن جاری تھا جب مشکوک سرگرمیوں کی آخری اطلاعات موصول ہوئیں۔ان کے مطابق، پونچھ ضلع کے گورسائی کے سنگیوٹے علاقے میں میدان محلہ میں رات دیر گئے اندھیرے کی آڑ میں مشتبہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کے گھومنے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔سیکورٹی فورسز نے منکوٹ اور ڈیرہ کی گلی اور ملحقہ علاقوں کے علاوہ قریبی جنگلات کے کچھ حصوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریب متعدد علاقوں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول لائن کی حفاظت پر معمور فوجی اہلکاروں نے سرحد پار سے باڑ کے نزدیک مشکوک نقل وحرکت محسوس کی جس کے بعد انہوں نے اس نقل و حرکت کو روکنے کیلئے فائرنگ کا سہارا لینا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے

Comments are closed.