جنگل میں لگی آگ سے پونچھ میں کنٹرول لائن پر بارودی سرنگوں کے دھماکے

جموں9 فروری

جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے بارودی سرنگ کے کئی دھماکے ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کو ایل او سی کے اس پار جنگل میں لگی آگ بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوستان کی طرف پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگ بھگ نصف درجن بارودی سرنگوں کے پھٹنے کا باعث بنی جو دراندازی مخالف رکاوٹوں کے نظام کا حصہ تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں وہیں ملی ٹینٹوں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.