پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کی شکار ،تین پولیس اہلکار معمولی زخمی

بارہمولہ /09فروری / ٹی آئی نیوز

شمالی ضلع بارہمولہ کے روہامہ علاقے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس دوران ان کی حفاظت پر تعینات تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق ہادی پورہ روہامہ علاقے میں جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قافلے میں سوار ایک ایسکارٹ گاڑی حادثے کی کی شکار ہوئی جس دوران پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ بولیرو ایسکارٹ گاڑی پر ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد گاڑی سڑک سے پھسل گئی، جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل فردوس احمد، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد ایاز، اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نثار احمد کے بطور ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے ۔

ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے

Comments are closed.